• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کی صورتحال پر بات کرنے کیلئے عمران خان نے اجلاس بلالیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی صورتحال پر بات کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحريک انصاف کی سینئر قيادت کو بنی گالا بلا ليا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان سینئر قیادت کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

سیالکوٹ، عثمان ڈار سمیت کئی پی ٹی آئی کارکن زیرِ حراست

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ گاہ سے علی اسجدملہی اورسابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنرعمران قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتظامیہ نے روک دیا ہے، کرسچن کمیونٹی نےدرخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا، ہم نے کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر جلسہ کرنے سے روکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید