• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں فائرنگ، حملہ آور کی تصویر سامنے آگئی

امریکی ریاست نیویارک میں لوگوں پر گولیاں برسانے والے حملہ آور کی تصویر سامنے آگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپرمارکیٹ میں کی گئی تھی، دہشتگردی کرنیوالے سفید فام ملزم پیٹن جینڈرون کی بندوق پر نسل پرست الفاظ درج تھے۔

پولیس کے مطابق سفید فام ملزم کی عمر 18برس ہے، بفیلو میں 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے11 سیاہ فام ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور فوجی یونیفارم میں تھا، وہ خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہاپسند سفید فام قرار دے رہا تھا، ملزم نے حملے کا واقعہ سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید