• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ معاہدہ مثبت و بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے: ترک وزیرِ خارجہ

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان — فائل فوٹو
ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان — فائل فوٹو 

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اس دفاعی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی ادارہ جاتی ساخت، سیکریٹریٹ، عسکری ہیڈکوارٹر کے قیام پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مکہ الائنس کے تحت مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر فعال ہونے کے قریب ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے تحت آپریشنل ہیڈکوارٹر کے لیے جلد عملے کی تعیناتی کر دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید