• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا اور حرمین شریفین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والے حرمین نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر حرمین نے محروم مؤذن کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں نے شیخ ابراہیم المدنی کو قریب سے جانا، وہ انہیں عبادت میں گہری وابستگی رکھنے والے شخص کے طور پر بیان کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ کبھی کبھی وہ مسجدِ الحرام میں کئی کئی دن بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللّٰہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی پوشیدہ عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ ابراہیم المدنی نے آج صبح فجر کی آذان دی تھی، جس کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔

ان کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ عصر مسجد الحرام، مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں جنت المعلیٰ قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شیخ ابراہیم المدنی کا مختصر تعارف

شیخ ابراہیم المدنی 1976ء میں مدینہ منورہ میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کی دینی تربیت پر ان کے دادا کا گہرا اثر تھا، جو حافظِ قرآن تھے، بعد ازاں انہوں نے علومِ قرآن میں بھی تعلیمی سند حاصل کی۔

مؤذن کی حیثیت سے ان کا سفر محض 15 برس کی عمر میں شروع ہوا، جب انہوں نے مدینہ منورہ کی ایک مقامی مسجد میں اذان دینا شروع کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید