• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی حادثات سے جانوں کا تحفظ ہرصورت یقینی بنائینگے‘ آئیسکو چیف

اسلام آباد (جنگ نیوز) آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ بجلی کے حادثات سے انسانی جان کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائئیں گے۔ تمام آپریشن سرکلز بشمول، اسلام آباد، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گھروں کے نزدیک سے گزرنے والی تاروں کی محفوظ مقامات پر منتقلی، بجلی کے کمزور اور ٹیڑھے پولز کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ ریجن بھر میں خطرناک 8113پوائنٹس کو محفوظ بنایا جا چکا ہے۔ انہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ بارش کے دوران اور نمی کے موسم میں اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کرتے ہوئے بجلی تنصیبات کے نیچے یا کھمبے کے قریب مت جائیں۔ گھروں میں خراب ساکٹ فوری تبدیل کئے جائیں‘ گیلے ہاتھوں اور ننگے پائوں بجلی آلات کو چھونے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی تنصیبات کے نیچے یا نزدیک کسی قسم کی تعمیرات سے گریز کریں۔ گھروں کے نزدیک یا گردو نواح خطرناک بجلی تاریں موجود ہوں تو فوری مقامی ایس ڈی او‘ آئیسکو ہیلپ لائن 118یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519242933پر شکایت درج کروائیں جبکہ 8118پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا کہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتاہے۔
اسلام آباد سے مزید