• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس برس میں جتنی میڈیسن تبدیل ہوئیں اتنی سو سال میں نہیں ہوئیں، ڈاکٹر جاوید اکرم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے سابق وزیر صحت اور صدرپاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پانچویں سالانہ تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 26 تا 28 اپریل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو گی جس میں امریکہ، کینیڈا،برطانیہ، ملائیشیا، سری لنکا،یو اے ای سمیت دنیا بھر سے 20 سے زائد ممالک کے طبی ماہرین شرکت کریں گے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب میں تنظیم کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر آفتاب محسن، ڈاکٹر جیمز، ڈاکٹر منظور، تنظیم کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرصومیہ اقتدارو دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصدجونیئر ڈاکٹرز کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے کیونکہ دس برس میں جتنی میڈیسن تبدیل ہوئی ہے اتنی سو سال میں تبدیل نہیں ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید