• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی کی 990زکوۃ کمیٹیاں اگلے ماہ ختم ہو جائینگی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)باخبر ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کی 990زکوۃ کمیٹیاں اگلے ماہ ختم ہورہی ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی مصروفیات کے باعث مستحقین زکوۃ میں تقریبا ساڑھے چھ کروڑ روپے کے فنڈز کی تقسیم رکی ہوئی ہے۔جب تک فائلوں پر دستخط نہیں ہوں گےاس وقت مستحقین کو فنڈز جاری نہیں ہوسکیں گے۔ سوا چھ ہزار مستحقین زکوۃ کو ماہانہ پندرہ سو روپے الاؤنس کیلئے تقریبا ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی منظوری کی فائل،300کے قریب نابینا افراد کو دو ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کیلئے تقریبا 36لاکھ روپے کی منظوری کی فائل سمیت دیگر فائلیں بھی منظوری کیلئے ڈی سی آفس میں پھنسی ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق علاج معالجے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو مریضوں کیلئے چالیس لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید