اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دنیا کا مستقبل ایشیا کا ہے لیکن اس اہم موڑ پر پاکستان کا کوئی کردار دکھائی نہیں دے رہا۔ پاکستان کی تمام مشکلات کی جڑ آئین سے بغاوت ہے۔ اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کو پورے منظر نامے سے بے دخل کردیا گیا ہے، آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، عوامی رائے کو پس پشت ڈال کر کیسے آگے جایا جاسکتا ہے۔طاقت کا نشہ ختم ہونا چاہیے۔