• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل میں ملوث 6 مرکزی ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) اسپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل میں ملوث 6 مرکزی ملزمان گرفتار کرلئے گئے، مقتولین کاچچا حنیف، 2 بھائی شہریار اور اسفند ، انیسہ کا خاوند عتیق،عروج کاشوہرحسن اور قاصد شامل ہیں،دونوں بہنیں شادی پر رضا مند نہ تھیں، ملزمان نے دھوکہ سے بیرون ملک سے پاکستان بلوایا اور قتل کردیا،ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان نے اپنےآفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 20 مئی کو پولیس تھانہ گلیانہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع نوتھیہ میں دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات عطاء الرحمٰن پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے واردات پر پہنچ گئے۔موقع سے کرائم سین یونٹ کے ذریعے اہم شواہد اکٹھے کئے گئے۔واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر پولیس کی مدعیت میں 8 نامزد اور 1 نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او گجرات نے تجربہ کار افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر مقدمہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔
اہم خبریں سے مزید