امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا خطرے میں پڑ جائے گی۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو مشرقی وسطیٰ کے بعد یورپ اور امریکا کی باری آتی، ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام کو مکمل ختم کردیا، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا خطرے میں پڑ جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے رہنما بھی باقی نہیں رہے، پوری صورتحال ان کے خلاف ہے، میڈیا ایران کی کامیابی کی غلط تصویر دکھا رہا ہے، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فیک نیوز کی کوئی ساکھ نہیں رہی، عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی میں نے ختم کروائی۔