• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کی شہزادہ ولیم اور کیٹ سے ملاقات پر مبصرین کا ردِ عمل

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز پچھلی تین دہائیوں میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے پر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن ہوئے ہیں۔

کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ٹام کروز کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ دیکھنے کے بعد اداکار کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ فلم میلے میں شاہی جوڑے سے ملاقات ان کی نئی فلم ’ٹاپ گن: ماوریک‘ کی پروموشن کا حصّہ ہے۔

تعلقات عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ’یہ ممکن ہے کہ مقبول اور معروف شاہی خاندان کے افراد سے ملاقات  ٹام کروز کی اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیےبنائی گئی حکمتِ عملی ہو۔‘

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ’شاہی خاندان سے ٹام کروز کی ملاقات کو اہمیت صرف فلم انڈسٹری کے پس منظر میں حاصل نہیں ہوئی بلکہ یہ ملاقات پروموشنل مہم سے لے کر فیشن برانڈز تک سب کے لیے اہم ہے، کیونکہ اس ملاقات کے دوران کیٹ مڈلٹن نے جو لباس پہنا تھا وہ اسکی مارکیٹ میں اچانک ڈیمانڈ بڑھ گئی اور وہ ایک دن میں ہی فروخت ہوگیا۔‘

یہی نہیں بلکہ اس کے بعد برانڈز اس ملاقات کو مزید بھی اپنے برانڈ کی ساکھ، مارکیٹنگ اور صارفین کے اعتماد کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹام کروز کا کانز فلم فیسٹیول میں پچھلی تین دہائیوں میں پہلی بار شرکت کرنے پر تاریخی استقبال کیا گیا، ان کی تقریب میں آمد کے موقع پر فرانسیسی طیاروں نے سلامی بھی دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید