• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام صوبوں کی پولیس کو دعا زہرا کی بازیابی کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کے مبینہ اغوا کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے تمام صوبوں کی پولیس کو دعا زہرا کی بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کے مبینہ اغوا کیس کی جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کی، دعا زہرا کے آج بھی پیش نہ ہونے پر عدالت کی جانب سے سیکریٹری داخلہ کو تمام صوبوں کی پولیس کو ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت کی جانب سے دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے تمام صوبوں کی پولیس کو دعا زہرا کی بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دعا زہرا کو 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بعد ازاں آئی جی سندھ کامران فضل کا میڈیا سےگفتگو کے دوران کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں، ابھی مزید نہیں بتا سکتا،ایسا کوئی سراغ نہیں ملا کہ اس میں منظم گروہ ملوث ہو۔

آئی جی سندھ کامران فضل نے مزید کہا کہ بچی کے ساتھ جو لوگ ہیں وہ جگہ بدل رہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جو ان کے ساتھ ہیں ان کومعلوم ہو جاتا ہےکہ ہم پہنچ گئے ہیں تو وہ نکل جاتے ہیں، کوشش کررہے ہیں بچی جلد بازیاب ہو جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مئی کو ہونے والی سماعت میں دعا زہرہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

عدالت کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ بچی پریس کانفرنس کر رہی ہے مگر پولیس کو نہیں مل رہی۔

قومی خبریں سے مزید