• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی کا سڑکوں کی تعمیر میں ہوئی کرپشن کا تذکرہ


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر کےلیے دی گئی رقم میں کرپشن کا تذکرہ کردیا۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع کو سڑکوں کی تعمیر کےلیے 50 لاکھ روپے دیتے ہیں، جو یار لوگ کھا جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کوئٹہ کے کیفے کا ماہانہ 6 ہزار روپے کرایہ بھی حکومت کو 7 سال سے نہیں ملا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ کوئٹہ کا بلدیہ کیفے خالی کرائیں گے اور یہاں پر ادبی مرکز بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید