• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالمجید چٹھہ کا تقدیسی ادب (مشاہیر کی نظر میں)

ترتیب و تدوین: شاعر علی شاعر

صفحات: 160، ہدیہ : 600 روپے

ناشر: رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی۔

زیرِنظر کتاب کے مصنّف کا شمار اُن قلم کاروں میں ہوتا ہے، جن کی زندگی جہدِمسلسل سے عبارت ہے۔ اُن کی اب تک 27تصانیفِ حمد و نعت و سیرت، زیورِطباعت سے آراستہ ہوکر منصۂ شہود پر آچُکی ہیں، جن میں 7حمدیہ، 5پنجابی نعتیہ مجموعے، 3منظوم سیرت، ایک منظوم سفرنامہ، ایک سیرتِ اصحابِ بدر اور 10نعتیہ مجموعے شامل ہیں۔ ان کی زیرِنظر کتاب تقدیسی ادب کے حوالے سے ہے۔ مقدمہ کتاب کے ناشر، شاعر علی شاعر نے تحریر کیا ہے، جس سے مصنّف کی زندگی کی تمام جہتیں اور خدمات سامنے آگئی ہیں۔ عبدالمجید چٹھہ صاحبِ نظر ہی نہیں، صائب الرائے بھی ہیں۔

زیرِ تبصرہ کتاب ان عنوانات کے تحت ترتیب دی گئی ہے، ’’متاعِ حیات، حبِّ رسولﷺ، لاریب، بابِ رحمت، نور میں مستور سخن، لم یزل، عکسِ ابوتراب، مہکتا مدینہ، عکسِ سیرت، نمودِ عشقِ رسولﷺ، رخسارِ مدینہ، رموزِ عشقِ رسولﷺ، نبیِ رحمت، کائنات، صلِ علیٰ محمّدﷺ، تنزیلِ نعت، اسرا، تقدیس اور ملکِ یَوم الدین‘‘۔ مصنّف کا مطالعہ خاصا وسیع ہے۔ اُردو کے تقدیسی ادب میں قدیم شعرائے کرام سے لمحۂ موجود تک کے شعراء اُن کی نظر میں ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آج، جتنا بھی تقدیسی ادب لکھا گیا، وہ سب ان کی نظر سے گزر چُکا ہے۔ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کتاب تقدیسی ادب میں گراں قدر اضافہ ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید