• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرامن ممالک، عالمی انڈیکس میں پاکستان کی 6 درجہ تنزلی، 163 ممالک میں 152 واں نمبر

کراچی( ثاقب صغیر )گلوبل پیس انڈیکس ( جی پی آئی ) میں پاکستان کا نمبر 6 درجہ تنزلی کے بعد163ممالک میں 152 پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار اکنامس اینڈ پیس ( آئی ای پی ) نے گلوبل پیس انڈیکس 2026کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ایک جامع اشاریہ جو کہ 23 ​​مقداری اور معیاری اشارے پر مشتمل ممالک کی پرامن ہونے کی پیمائش کرتا ہے ۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئس لینڈ ہے، دوسری پر نیوزی لینڈ ، تیسرے پر سوئزر لینڈ ، چوتھے پر سلووینیا ، پانچویں پر آئرلینڈ، چھٹے پر آسٹریا، ساتویں پر پرتگال، آٹھویں پر سنگاپور ، نویں پر فن لینڈ اور دسویں نمبر پر جاپان کا نام ہے۔163 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 152 ہے جو کہ گزشتہ برس 146 تھا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2026 کے گلوبل پیس انڈیکس (GPI) میں امن کے حوالے سے چوتھی سب سے بڑی تنزلی ریکارڈ کی ہے۔ ملک کی درجہ بندی میں چھ درجے کمی ہوئی اور یہ 152ویں نمبر پر آ گیا جو 2017 کے بعد اس کی سب سے کم ترین درجہ بندی ہے۔ اس کا مجموعی اسکور 5.5 فیصد تک خراب ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 9اشاریوں (indicators) میں بہتری آئی، 8 میں خرابی دیکھی گئی جبکہ 6 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔“جاری تنازعہ” کے شعبے میں 17 فیصد کی نمایاں خرابی ریکارڈ کی گئی، جبکہ “سلامتی اور تحفظ” اور “فوجی سازی” (Militarisation) کے شعبوں میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کے مطابق دنیا پچھلے ایک سال کے دوران دنیا میں امن و امان کی اوسط سطح میں 0.7 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ یہ مسلسل 12 واں سال ہے جب عالمی سطح پر امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران 99 ممالک میں امن و امان کی صورتحال میں گراوٹ جبکہ 62 ممالک میں بہتری دیکھی گئی۔

اہم خبریں سے مزید