اسلام آباد (اے پی پی )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ آئندہ مالی سال صحت کیلئے 25 ارب، اعلیٰ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 46 ارب روپے، بنیادی تعلیم اور ہنر کیلئے 22 ارب روپے، گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے 13 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔صحت کے شعبے کی فنڈنگ کے تحت ملک میں ٹرشری ہیلتھ کیئر سہولیات کو وسعت دینے، ہنگامی اور کریٹیکل کیئر نظام کو مضبوط بنانے اور کینسر کے علاج کی جدید سہولیات کو بہتر کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔