• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودى عرب نے پاكستان كو كبهى مشكل حالات ميں نہیں چهوڑا، طاہر اشرفی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

علامہ طاہر محمود اشرفی نے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودى عرب نے پاكستان كو كبهى مشكل حالات ميں نہیں چهوڑا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دیا تھا۔ 

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کے لیے کام حتمی مراحل میں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

تاہم اب طاہر اشرفی نے محمد الجدان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارى دوستى ايمان عقيده اور دوقوموں كى دوستى ہے۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔


قومی خبریں سے مزید