• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سراعلیشا قتل کیس کا ملزم میڈیا کے سامنے پیش

Transgender Alisha Murderer Arrested
پشاورپولیس نے خواجہ سرا علیشا کے قاتل کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کہتے ہیں کہ قتل ذاتی تنازعہ پر ہوا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

خواجہ سراؤں کا احتجاج رنگ لے آیا۔ بالآخر پشاورپولیس نے تقریبا ًچھ دن بعد خواجہ سرا علیشا کے قاتل فضل گجرکو گرفتارکرلیااور ملزم کو ملک سعد پولیس لائنز میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

خواجہ سرا اتحاد کی صدر فرزانہ نے میڈیا کو بتایا کہ پہلی مرتبہ پولیس نے کسی خواجہ سرا کے قاتل کو گرفتارکیا ہے جبکہ خواجہ سرا اتحاد کی ایڈوائزی کونسل کے رکن قمر نسیم نےلیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

علیشا کا قاتل تو پکڑا گیا۔ لیکن خواجہ سرا کہتے ہیں کہ دوسالوں میں 46 خواجہ سرا قتل ہوئے دیگر واقعات میں ملوث ملزمان آخرکب گرفتارہوں گے؟
قومی خبریں سے مزید