• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کیلئے انٹرویو مکمل، عہدہ 28 جولائی سے خالی

ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی، جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کے لیے جمعہ کو انٹرویو مکمل ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تینوں ٹاپ امیدواروں اقراء یونیورسٹی کے سابق اور کراچی میٹروپولٹن یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، گورنمنٹ کالج حیدرآباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار جامعہ کراچی ڈاکٹر معظم علی خان اور جامعہ بلوچستان کے سابق وائس چانسلر اور قائد اعظم یونیورسٹی کے موجودہ رجسٹرار ڈاکٹر شفیق الرحمان سے انٹرویو لیے۔

تلاش کمیٹی نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو 86، ڈاکٹر معظم علی خان 74 اور شفیق الرحمان 71 نمبر لیے تھے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی اسامی ڈاکٹر خالد عراقی کی دوسری مدت کے لیے توسیع نہ ہونے کے باعث 28 جولائی سے خالی ہے اور ایڈہاک ازم کا شکار ہے۔ 

جامعہ کراچی کے عہدے کا چارج حیرت انگیز طور پر کسی ڈین کے بجائے جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر طفیل جوکھیو کو دیا گیا ہے اور انہوں نے چند ہفتے میں ایسے اقدامات کیے ہیں جو کبھی انھوں نے جامعہ این ای ڈی میں بھی نہیں کیے۔

طفیل جوکھیو کے ان اقدامات کی وجہ سے جامعہ کراچی اور شہر میں بے چینی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے جامعہ کے اساتذہ اور اور طلبہ بے چینی سے مستقل وی سی کے منتظر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید