• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 58 پیسے بڑھ کر 202 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا نہ رُکنے والا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے اور  100 انڈیکس 399 پوائنٹس اضافے سے 42411  پر موجود ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کا اضافہ ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 201.30 روپے سے کم ہو کر 201.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 10پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 201.40 روپے سے بڑھ کر 201.50 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 201.00 روپے سے بڑھ کر 201.30 روپے اور قیمت فروخت 202.00 روپے سے بڑھ کر 202.30 روپے ہو ئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 213.00 روپے سے کم ہو کر 212.50 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 215.00 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے248.00 روپے سے بڑھ کر 249.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 252.00 روپے پر مستحکم رہی۔

تجارتی خبریں سے مزید