• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری بھیج دی گئی

اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کی پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کردی جائے گی، کیپیٹل پولیس کے راشن الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور امن و امان الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا جس میں اسلام آباد میں مزید 17ہزار اہلکاروں کی نفری منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لیے واٹر کینن اور بکتربند گاڑیوں کا استعمال کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید