• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔

علاوہ ازیں بلدیہ اور نارتھ کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

سہراب گوٹھ میں ملزمان 70 لاکھ مالیت سے زائد کے زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب ڈیفنس سے ملازم گھر میں کھڑی گاڑی سے 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لے کر فرار ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید