• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ بازیاب کرالی، دُعا کیلئے وقت لیا ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ کامران فضل کا کہنا ہے کہ بچی نمرہ کاظمی کو بازیاب کرالیا ہے، دوسری بچی دُعا زہرہ کو بازیاب کرانے کے لیے وقت لیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دُعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد آئی جی سندھ کامران فضل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

آئی جی سندھ کامران فضل نے بتایا کہ ہم اپنی کوششیں مزید بڑھائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن کے معاملات نہ پوچھیں، چھاپے مارے ہیں۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ تین چار صوبوں میں چھاپے مارے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں آج بھی دُعا زہرہ کو پیش نہ کیا جاسکا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ دعا ہزارہ یا مانسہرہ میں ہیں جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو شوکاز جاری کر دیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ کچھ دیر بعد حکم نامہ جاری کریں گے، جمعے تک سماعت ملتوی کر رہے ہیں، بچی کو بازیاب کرالیں گے تو آئی جی سندھ کو جاری شوکاز واپس لے لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید