مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک طرح سے یہ کہا ہے کہ سپریم کورٹ مجھے فساد اور یلغار کا حق لے کر دے۔
پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے فساد جبکہ (ن) لیگ کے رہنما طلال چودھری بولے ابھی عمران خان کو ویکسین کی ایک ڈوز دی ہے، اگلی بار بوسٹر دیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اگلے لانگ مارچ میں وفاق کے خلاف صوبے کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کا حکم دے تو خیبرپختونخوا کی پولیس فورس استعمال کروں گا۔