پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار سے محروم ہونے کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام اور پاک فوج پاکستان کی محافظ ہے۔
آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ عمران خان کے پاکستان مخالف بیانات کا نوٹس لے۔
لیگی رہنما طلال چودھری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی بیمار اور فرسٹریٹڈ شخص ہی ایسی باتیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اداروں سے ایسی سپورٹ کسی کو نہیں ملی، آج یہ اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔