• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران زچگی خواتین کی اموات کی وجوہات کی چھان بین کیلئے کمیٹی قائم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) دوران حمل اور زچگی خواتین کی اموات کی وجوہات کی مکمل چھان بین کے لئے چیئر پرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی دی گئی ہے، کچھ عرصہ قبل وائس چانسلر نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر ہسپتال میں ہونے والی اموات کی مکمل چھان بین کے لیے تمام شعبہ جات کو کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ اسی ضمن میں شعبہ امراض نسواں میں دوران حمل یا زچگی کے دوران اموات کی وجوہات کی مکمل چھان بین اور شرح اموات میں کمی لانے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی ہوں گی جبکہ دیگر ممبران میں سینئر کنسلٹنٹ شعبہ امراض نسواں ڈاکٹر سجاد مسعود، ایڈمن رجسٹرار ڈاکٹر منزہ لطیف اور وارڈ سسٹر سمیرا شامل ہیں، مزید تفصیلات کے مطابق اس کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت ہوا جس میں گزشتہ ماہ میں ہونے والی تمام اموات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اموات کی وجوہات سمیت شرح اموات میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز مرتب کی گئی، اجلاس میں ریسرچ کے مقصد کے لیے مریضوں کے ہسٹری چارٹ اور دیگر ریکارڈز کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
ملتان سے مزید