• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے بیٹے قاسم کا ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کی اموات کا دعویٰ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسترد کردیا

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالغفور انجم  نے کہا کہ جیل میں معمول کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی قیدی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اس کو دیگر قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدیوں کی اموات کا دعویٰ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ خدشہ ہے ان کے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید