• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گزشتہ دنوں اپنے سسرالیوں کو یاد کرکے رونے والی پاکستان کی مایاناز اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی شادی شدہ زندگی کو خطرے سے دوچار ہونے کا انکشاف کردیا۔ 

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شو کے دوران بتایا کہ کام کے سبب میری شادی خطرے میں ہے۔

عتیقہ اوڈھو ان دنوں نجی چینل کے پروگرام میں بطور نقاد مختلف ڈراموں کا تجزیہ کرتی ہیں، جس کے سبب ان کا بیشتر وقت اداکاری کے علاوہ ڈرامے دیکھنے میں بھی صرف ہوتا ہے۔

حال ہی میں اپنے پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کی وجہ سے میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میرے شوہر (ڈاکٹر ثمر خان) مسلسل شکایت کر رہے ہیں کہ میرے پاس ان کے لیے وقت نہیں ہے میں ان سے بات نہیں کرتی اور ہر وقت، دن رات صرف ڈرامے دیکھتی رہتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اب میں مسلسل ڈرامے دیکھ رہی ہوں، جس کی وجہ سے میں اپنے شوہر کو وقت نہیں دے پا رہی، مذکورہ شو کے لیے اتنا کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے طرز زندگی اور میعارِ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ میرے گھر کا ماحول تباہ ہو رہا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی کہا کہ ہم جو کام کر رہے ہیں اس کے لیے مناسب ہوم ورک درکار ہے اور ہمیں اپنا کام مناسب لگن سے کرنا چاہیے کیونکہ اس کی بنیاد پر عوام کی ذہن سازی ہوتی ہے اور انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے کام پر بھی یہ اثر انداز ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید