• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی بی جے پی نے گاندھی اور نہرو کے بھارت کو برباد کر دیا، محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں بھی بی جے پی کی اتحادی شراکت داروں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
محبوبہ مفتی کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں بھی بی جے پی کی اتحادی شراکت داروں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مودی کی جماعت بی جے پی نے گاندھی اور نہرو کے بھارت کو برباد کر دیا ہے۔

سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے پورے بھارت کو فرقہ واریت کی نذر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی عدلیہ بھی سب کچھ خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔ جبکہ بھارتی میڈیا بھی بی جے پی کا ہی راگ الاپ رہا ہے۔ 

کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان منصوبہ بندی پر مبنی سازش کا حصہ تھا۔

محبوبہ مفتی کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں بھی بی جے پی کی اتحادی شراکت داروں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان اپنی عزت کیلئے بندوق کا انتخاب کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید