• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر مسمار کرنا بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے،مذہبی رہنما

لاہور(خبر نگار)جمعیت علمائے پاکستان( سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیرسید محمد محفوظ مشہدی اور سیکرٹری جنرل پیر محمد اقبال شاہ نے بھارت میں توہین رسالت ؐکے خلاف احتجاج کرنے پر مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے، ان کی املاک کو گرانے اور پولیس تشدد کی بھرپور مذمت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتے ، ان کا کہنا تھا کہ مودی کا بھارت مسلمانوں کے لئے خطرناک ملک بن چکا ہے۔علاوہ ازیں تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ توہین رسالت پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر مسمار کرنا بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ انتہا پسند مودی حکومت کے زیراہتمام بھارت کے طول و عرض میں مسلمانوں پر مظالم بڑھتے جا رہے ہیں۔
لاہور سے مزید