• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک رنگ بدلنے والے خوبصورت پرندے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

یہ ویڈیو ہمنگ برڈ کی ہے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کی ایک قسم نہایت خوبصورت رنگوں کی حامل ہوتی ہے اور اسےرنگ بدلنے والا پرندہ بھی کہا جاتا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے ہاتھ پر بیٹھے پرندے کے سر کا رنگ گلابی اور جامنی سا ہے لیکن جیسے ہی وہ اپنا سر گھماتا ہے اس کا رنگ سیاہ اور جامنی ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس پرندے کی خوبصورتی دیکھ کر حیران رہ گئے۔