• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 22 جون سے ہلکی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 22 جون کو کراچی میں کہیں کہیں گرد و غبار اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور ہلکی بارش متوقع ہے۔

شہر قائد کا درجہ حرارت کل 33 سے 35 ڈگری کے درمیان تک جا سکتا ہے جبکہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تین روز کے دوران سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

دیہی سندھ سے متعلق بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21  اور 22 جون کے درمیان دیہی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں پری مون سون کے پہلے اسپیل کی بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے۔

21 جون کی شام اور رات کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر اور خیرپور میں بھی 21 جون کی شام اور رات بارش کا امکان ہے۔

22 اور 23 جون کے درمیان جامشورو، دادو، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، نواب شاہ میں بارش ہوسکتی ہے۔ 

بارش کا سلسلہ سانگھڑ، حیدرآباد، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ تک پھیلنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید