بلڈوزر بھارت میں ناانصافی کی علامت بن گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی نے بلڈوزر کو مسلمانوں کے خلاف ہتھیار بنا لیا۔
بی جے پی نے بلڈوزر سے مسلمانوں کی املاک تباہ کرنے کا کام لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ الہٰ آباد میں غیرقانونی تعمیر کہہ کر مسلم سیاسی کارکن جاوید احمد کا گھر توڑ دیا گیا۔
جاوید کو گستاخانہ بیانات پر احتجاج کا ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ جاوید احمد کا گھر توڑ کر انہیں بی جے پی حکومت نے سزا دی۔ سابق بھارتی ججوں اور وکلا نے بھی بلڈوزر کے اس استعمال کو ناقابل قبول قرار دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق بھارتی ججوں اور وکلا نے عدالت سے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔