• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی خیبرپختونخوا کی گورنر شپ لینے سے دستبردار

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی گورنر شپ لینے سے دستبردار ہوگئی۔ پارٹی نے اپنے فیصلے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ایک عرصہ سے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ پر بحث چل رہی تھی اور اس فیصلے پر بلاوجہ کافی تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک آئینی اقدام کو بلاوجہ متنازع بنادیا گیا ،اس لیے اب عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی گورنر شپ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔

قومی خبریں سے مزید