لاہو ر(پ ر)نمائشی ہال میں انسٹیٹیوٹ فار آرٹس اینڈ کلچر لاہور کی جانب سے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے اعلی سطح کے وفود نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد طلبہ کو نئے جابز کے مواقع فراہم کرنا تھا، جس کے حصول کے لئے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے ذمہ داران نے طلبہ کو انٹرنشیپ اور نوکریوں کی پیشکش کی، جس پر طلبہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامات ان کے روشن مستقبل کی جانب سنہرا قدم ہے۔تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اشرف اور رجسٹرار فصیح الزمان باسط خصوصی طور پر شریک ہوئے۔