• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کالج میں طالبہ کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کی کوشش

لاہور(خبرنگار،کرائم رپورٹرسے)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کی طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ خود کشی کی کوشش کی ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ چھلانگ لگانے کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ کرائم رپورٹرسے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ واقعہ گھریلو ناچا قی کے باعث پیش آیا، منزہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی دی،سر کے بل گرنے سے منزہ کے سر کی ہڈی اور ٹانگ فیکچر ہوگئی ۔ منزہ کی 15 روز قبل حاصل پور میں شادی ہوئی،سسرال والوں نے کچھ دن قبل اکیلے گاڑی پر لاہور بجھوا دیا جبکہ ہسپتال ذرائع کا کہناتھا کہ طالبہ کے ڈاکٹرز کو دئیے گئے بیان نے معاملہ مزید پچیدہ ہوگیا، طالبہ نے ہوش میں آنے کے بعد ڈاکٹرز کو اقدام خودکشی کی وجہ تھیسیز جمع نہ ہونے کا بتایا۔
لاہور سے مزید