• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی ریسپانس کمیٹی گلبرگ کااجلاسانسپکٹروں کی غیرحاضری پر ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن کااظہار برہمی

لاہور(خصوصی رپورٹر)گلبرک زون میں ڈینگی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ صدارت ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب راو پرویز اختر نے کی. اجلاس میں ڈی ڈی او ہیلتھ گلبرک زون رانا فرید، انسپکٹر ماحولیات، انٹامالوجسٹ اور ڈینگی ورکرز نے شرکت کی. ڈی ڈی او ہیلتھ گلبرک زون رانا فرید نے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب کو زون میں انسداد ڈینگی مہم کی تفصیلی بریفنگ دی ۔ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب راو پرویز اختر نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندہ اور تین انسپکٹر ماحولیات کے اجلاس سے غیر حاضر ہونے پر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔