• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سیلاب میں پولیس اسٹیشن بہہ گیا، ویڈیو وائرل


بھارتی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک پولیس اسٹیشن سیلاب میں بہہ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست آسام میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے  ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک 2 منزلہ عمارت میں قائم پولیس اسٹیشن کو سیلاب میں ڈوبتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کی نچلی منزل پانی میں ڈوب گئی ہے، اس کے بعد اچانک عمارت منہدم ہوجاتی ہے، خوش قسمتی سے اس وقت کوئی شخص عمارت کے اندر موجود نہیں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3 ہزار 510 دیہات کے 33 لاکھ سے زائد مکین متاثر ہوئے ہیں۔