قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔
ترجمان پاکستان ٹیم کا کہنا ہے کہ وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ریلیز کر دیا گیا، انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ دو میچز سے ریلیز کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم 15 رکنی کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز میں دستیاب ہو گی جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹریول کرے گی۔