• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے آخری اخبار فروش علی اکبر کو ایوارڈ ملنے پر فرانسیسی سفارتخانہ کا اظہار تہنیت

فوٹو: سوشل میڈیا۔فرانسیسی سفارتخانہ اسلام آباد
فوٹو: سوشل میڈیا۔فرانسیسی سفارتخانہ اسلام آباد

پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے فرانس کے آخری اخبار فروش علی اکبر کو ایوارڈ ملنے پر تہنیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان فرانسیسی سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی صدر نے ایلیزے پیلس میں علی اکبر کو نیشنل آرڈر آف میرٹ سے نوازا۔ علی اکبر کی زندگی وقار، محنت اور عمر بھر کی خدمت کی ایک شاندار مثال ہے۔ 

ترجمان کے مطابق علی اکبر کی جدوجہد اور کامیابی ہم سب کیلئے باعثِ ترغیب اور حوصلہ افزا ہے۔ 

فرانسیسی سفارتخانے نے علی اکبر کونیشنل آرڈر آف میرٹ سے نوازانے کی تصاویر بھی جاری کیں۔

قومی خبریں سے مزید