• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

 وزارت خزانہ نےیکم جولائی سے وفاقی ملازمین کے نظر ثانی شدہ بنیادی پے اسکیلز اور الائونسز کو جاری کر دیا ہے.

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فی صد اضافہ ایڈہاک الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے .

 تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 2017ء کی بنیادی تنخواہ پر کیا گیا ہے جبکہ ملازمین کو 2016، 2017، 2018،2019 اور 2021ء تک ملنے والے دس دس فیصد کے پانچ ایڈہاک الاؤنسز و ریلیف بھی بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے یکم جولائی 2022ء کی سطح پر منجمد کرد یئے گئے ہیں.

ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے پر انکم ٹیکس بھی لاگو ہوگا جبکہ 30 جون 2022ء سے بھرتی ہونیوالے ملازمین کی بنیادی تنخواہ نئے پے سکیلز کے مطابق متعین ہوگی۔

علاوہ ازیں اسپیشل الاؤنسز، ہاؤس رینٹ اور دیگر الاؤنسز کو 30 جون 2022ء کی سطح پر منجمد کردیا گیا ہے.

15فیصد ایڈہاک الاؤنس کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پر بھی ہوگا، عدلیہ سمیت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے مساوی ملنے والے سپیشل الاؤنسز، ہاؤس رینٹ الاؤنس ود ہگر الاؤونسز کو 30 جون 2022 کی سطح پر منجمد کردیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید