• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی بی کی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے حج کی پیشگی مبارک باد دے دی۔

ای سی بی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اسپنر عادل رشید کے لیے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں حج کے لیے روانہ ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’عادل رشید حج مبارک ہو‘۔

ای سی بی نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’ہم دعا گو ہیں کہ عادل رشید خیریت سے حج کی سعادت حاصل کرلیں‘۔

خیال رہے کہ ذی الحج کا مہینہ شروع ہوتے ہی لاکھوں حجاج کرام مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، رواں سال سعودی عرب نے غیر ملکی مسلمانوں کو بھی حج کی اجازت دی ہے۔

پچھلے دو برس کورونا وبا کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے صرف چند ہزار سعودی شہریوں کو اجازت دی گئی تھی۔

سعودی حکام کے مطابق 2022 میں 10 لاکھ مسلمان حج کرسکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید