• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کااجلاس،کارکردگی کاجائزہ

لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکم سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کاانیسواں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹر مرتضی، ڈاکٹرغیاث الدین طیب،ڈاکٹر شاہدملک، چیئرمین پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیز اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈین پی کے ایل آئی ڈاکٹرفیصل ڈارنے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اورادارہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبہ کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مزیدفعال بنائیں گے۔کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کیلئے اپنے جسم کا حصہ عطیہ کرنابہت بڑا صدقہ جاریہ ہوتاہے۔