• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدحسن مرتضی سے برطانوی سفارتکار کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر )سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی سے برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی سیکنڈ پولیٹیکل سیکرٹری کیزیاایگزلے نےملاقات کی جس میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ،طلال ،نسیم صابر اور افراز نقوی بھی موجودتھے۔ملاقات میں ملک بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مزید برآں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ صوبوں کو مالی خود مختاری دینے والے آصف زرداری کی وجہ سے ہی ملک میں جمہوریت قائم اور پارلیمنٹ دوبارہ اپنا عزت و وقار حاصل کررہی ہے۔