• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دیدی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کےسوا تمام صارفین پر ہوگا۔

سی پی پی اے نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی،نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق اتھارٹی نے27 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کا بتانا ہے کہ اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا، مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے،جولائی میں زیادہ چارج ہوگا۔

اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید