لاہور(وقائع نگار خصوصی)قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر نے لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کا روسٹر جاری کردیا،پرنسپل سیٹ پر تعطیلات کے دوران سول اور فوجداری اپیلوں کی سماعت کیلئے 7 ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں، حکم امتناعی سمیت سول کیسز اور ضمانت سمیت فوجداری کیسز کی سماعت کیلئے 20 سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،قائم مقام چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کرینگے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ڈویژن بنچ فوجداری نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ فوجداری نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں ڈویژن بنچ سول نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔