بھارت میں منکی پاکس کے دوسرے کیس کی تصدیق ہو گئی، بھارتی وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس کا دوسرا کیس بھی ریاست کیرالہ کے شہر کنور میں رپورٹ ہوا ہے۔
31 سالہ متاثرہ شخص 13 جولائی کو دبئی سے بھارت واپس آیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت میں گذشتہ ہفتے منکی پاکس کا پہلا کیس بھی ریاست کیرالہ میں رپورٹ ہوا تھا۔ 35 سالہ متاثرہ شخص متحدہ عرب امارات سے بھارت واپس آیا تھا۔
دنیا بھر میں اب تک منکی پاکس کے 6 ہزار سے زیادہ کیسز 60 سے زائد ممالک میں رپورٹ ہو چکے ہیں اور اب تک منکی پاکس وائرس سے 3 اموات ہوئی ہیں۔