بلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھر گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کمرے میں بلی موجود ہے اور طوطا اوپر کسی جگہ پر بیٹھا ہوا ہے۔
بلی طوطے کو شکار کرنے کے جتن کرتی ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ملتی کیونکہ طوطے کی نظر اچانک بلی پر پڑ جاتی ہے۔
جیسے ہی طوطا بلی کی جانب دیکھتا ہے بلی دیوار پر اپنے پنجے مارنا شروع کر دیتی ہے جیسے تاثر دے رہی ہو کہ وہ تو دیوار چیک کر رہی تھی۔
بلی کی یہ چالاکی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔