• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے مقاصد حاصل ہو چکے تو مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیرِ اعطم

آسٹریلوی وزیرِ اعطم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے مقاصد حاصل ہو چکے تو واضح نہیں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانیز نے کہا کہ واضح نہیں کہ اب اس جنگ کا آخری مرحلہ کیسا ہو گا اور جنگ میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟

انہوں نے کہا کہ نہ یہ واضح ہے کہ جنگ کا اختتام کیا ہو گا، جو بات واضح ہے وہ یہ کہ جنگ جتنی طویل ہو گی عالمی معیشت پر اثرات اتنے ہی سنگین ہوں گے۔

انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی شروع کرتے وقت امریکا کے بیان کردہ بیشتر اسٹریٹجک مقاصد حاصل ہو چکے ہیں۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ہم اب کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید