لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سینئر نائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدر ناصرہ عتیق ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیرازحسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر حسن حفیظ کے ساتھ دوران ڈیوٹی پولیس کی جانب سے نامناسب رویے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اس صورتحال پرصدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہاکہ صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی اور ناروارویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ضمنی الیکشن کی کوریج کے دوران بدانتظامی کے حوالے سے صحافی کے سوال کرنے پر سی سی پی اولاہوربرہم ہوگئے اورنامناسب رویہ اختیارکیا ۔